دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی ٹیم کا اعزاز،،ہلٹ پرائز کے فائنل میں جگہ بنا لی، فائنل 20 ستمبر کو
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی فکیلٹی آف انجینئرنگ کے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے طلبا کی ٹیم نے قومی سطح پر متعدد کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے HULT PRIZE (ہلٹ پرائز) کے آخری مرحلے کی حتمی 6 ٹیموں میں کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس مقابلے کا فائنل 20 ستمبر کو شروع ہوگا جس کا انعام 1 ملین امریکی ڈالر ہے۔ شعبہ مکینیکل انجینئرنگ، فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبا کے مقامی طور پر تیار کردہ آخری سال کے پروجیکٹ کی نگرانی اسسٹنٹ پروفیسر انجینئر جاوید احمد خان ٹیپو اور ڈاکٹر محمد عارف نے کی۔ اس ٹیم کے ارکان میں حافظ محمد معاذ صہیب، محمد نوید، حارث احمد خان اور شعبہ سوشیالوجی کی صالحہ عثمان شامل ہیں ۔ اس سے قبل اس ٹیم نے HULT PRIZE ریجنل سمٹ جیتا اور بوسٹن میں ہلٹ پرائز گلوبل ایکسلریٹر پروگرام بھی جیتا، اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے ابتدائی طور پر دنیا بھر کی 200,000 ٹیموں اور پھرگلوبل ایکسلریٹر پروگرام میں 28 ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کیا۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی اس ٹیم کی کامیابی کی کہانی پاکستان سائنس فانڈیشن سے 600,000 روپے کی فنڈنگ جیتنے سے شروع ہوئی، جسے یونیسکو،, یو این ڈی پی اور دیگر مشہور کمپنیوں نے "کم لاگت پلاسٹک ویسٹ ری سائیکلنگ مشین" کی ترقی کے لیے سپانسر کیا۔ یہ مشین پلاسٹک کے فالتو میٹریل کو تھری ڈی پرنٹنگ فلیمینٹ میں تبدیل کرتی ہے اور اس میں مختلف تھری ڈی پرنٹ شدہ مصنوعات کی تیاری کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس پروجیکٹ نے بہت سے قومی اور بین الاقوامی مقابلے جیتے اور آخر کار جامعہ کی اس ٹیم نے HULT PRIZE کے آخری مرحلے میں جگہ بنانے کا عالمی سطح پر اعزاز حاصل کیا۔ ٹیم ممبرز نے کہا ہے کہ اس عالمی مقابلے میں اس قدر پزیرائی تمام گروپ ممبران کی شب و روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف مکینیکل انجینئرنگ ڈاکٹر عدنان اسلم نون اور ڈین ڈاکٹر ندیم احمد شیخ کا ان کی مسلسل مدد اور رہنمائی پر شکریہ ادا کیا انہون نے کہا کہ اساتذہ کی بدولت یہ کامیابیاں ممکن ہوئیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کرنے میں مدد ملی۔
واپس کریں