دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کابل میں روسی سفارت خانے کے باہر خود کش حملہ
No image کابل( کشیر ررپورٹ ) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں واقع روسی سفارت خانے کے باہر ایک خود کش دھماکہ ہوا جس میں ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی کے مطابق دھماکے میں روسی سفارت خانے کے عملے کے دو افراد بھی شامل ہیں ، بلخی کا کہنا ہے کہ سفارتخانے کے باہر موجود لوگوں میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے کابل پولیس کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور روسی سفارت خانے کے باہر لوگوں کے درمیان دھماکہ خیز مواد پھٹنا چاہتا تھا لیکن سیکوریٹی فورسز نے اسے اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
واپس کریں