صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر کی ملاقات
کوٹلی( کشیر رپورٹ) 24نومبر 2024۔ سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر نے کوٹلی ریسٹ ہائوس میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے ملاقات کی ۔ملاقات میںپر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے دوران کوٹلی ریسٹ ہائوس میں مختلف عوامی وفود نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقاتیں کیں۔
واپس کریں