عسکریت پسند کا بیٹا عسکریت پسند نہیں، عسکریت پسندوں کے رشتہ داروں کو پاسپورٹ اور سرکاری ملازمتوں کی تصدیق کا عمل تیز کیا جانا چاہئے۔عمر عبداللہ
سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ عسکریت پسند کا بیٹا عسکریت پسند نہیں ہے ،عسکریت پسندوں کے رشتہ داروں کو پاسپورٹ اور سرکاری ملازمتوں کی تصدیق کا عمل تیز کیا جانا چاہئے۔ہم ان لوگوں کے پاسپورٹ یا این او سی سے انکار نہیں کر سکتے جن کے رشتہ دار کسی بھی طرح سے عسکریت پسندی سے وابستہ تھے ، بطور وزیراعلی اپنے پہلے دور میں بلیک لسٹنگ کا نظام ختم کیا تھا،میں نے یہ معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور رسمی کارروائیوں کو آسان بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، اگرچہ موجودہ ہائبرڈ گورننس سسٹم میں یہ میرا ڈومین نہیں ہے، میں نے یہ معاملہ سی آئی ڈی کے سربراہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ وزیر اعلی عمر عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافیوں ماجد حیدری اور عرفان مہراج کی حراست کے علاوہ کئی سرکاری ملازمین کی برطرفی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں ان معاملات کو دیکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میڈیا ہم سے سوال کرنے کے لیے آزاد ہو اور رسائی سے لطف اندوز ہو۔ صحافیوں کو ایک ایسا ماحول مل سکتا ہے جہاں وہ بغیر کسی خوف کے آزادانہ طور پر کام کر سکیں،ان صحافیوں کے معاملات کے بارے میں جنہیں میڈیا کی تصدیق کے لیے منفی تصدیقی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں، انھوں نے کہا کہ انھوں نے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے اے ڈی جی پی سی آئی ڈی کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔وزیراعلی نے سری نگر میں پریس کلب کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
واپس کریں