مظفرآباد(پی آئی ڈی) 3 جنوری 2025۔ممتاز کشمیری رہنما سابق صدر ریاست اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سیاسی مشیر خورشید ملت کے ایچ خورشید حسن خورشید کی سالگرہ کی تقریب سپیکر چیمبر میں ہوئی ۔تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر وزراء حکومت سردار جاوید ایوب خان ،سید بازل علی نقوی ، امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر،عتیق الرحمان دانش ،عبد العزیز گورسی ،زین علی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ کے ایچ خورشید ریاستی تشخص اور قومی وقار کی علامت تھے،کے ایچ خورشید نے ساری زندگی کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے لئیے قابل تقلید جدوجہد کر کے منفرد تاریخ رقم کی ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کے پاکستان میں اور میرے پرائیویٹ سیکرٹری نے بنایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے خورشید ملت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ وہ پوری قوم کے رہنماء تھے ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری نوجوان نسل اپنے حقیقی قائدین سے آگاہ نہیں ہے ۔خورشید ملت حضرت قائد اعظم کے انتہائی قریب تھے جنہیں عظیم رہنماء نے دورہ سرینگر کے دوران اپنے لئے چن لیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ محترمہ فاطمی جناح کی جمہوری جدوجہد کے دوران ان کے ہمراہ رہے وہ صدر ریاست کے بڑے عہدے پر بھی فائز رہے مگر ان کا دامن صاف اور شفاف تھا ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایسے رہنماؤں کی تقلید کی ضرورت ہے ۔وزیر حکومت سردار جاوید ایوب نے بھی کے ایچ خورشید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے قوم کیلیے ان کی خدمات کو سراہا
واپس کریں