دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارتی صنعتکار جندل نے بھی شرکت کی
No image لاہور( مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پوتے کی شادی میں بھارت کے مشہور صنعتکار سجن جندل نے اپنی فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔ جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے منیجنگ ڈائریکٹر جندل ان 700 مقامی اور غیر ملکی مہمانوں میں شامل تھے جنہوں نے اتوار کو لاہور میں ان کی جاتی امرا رائے ونڈ رہائش گاہ پر شریف کے پوتے زید حسین نواز کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں بہت سے دوسرے ہندوستانیوں نے بھی شرکت کی۔ جندل خاندان کے شریف خاندان کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور مبینہ طور پر انہو ں نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کی خلیج میں سٹیل مل قائم کرنے میں مدد کی تھی۔ شریف خاندان نے بھارتی مہمانوں بالخصوص جندل خاندان کے ایک روزہ دورے کو انتہائی سادہ رکھا۔ جندل خاندان ممبئی سے خصوصی پرواز سے لاہور پہنچا۔ مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے جاتی امرا اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
واپس کریں