دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میر پور کے رٹھوعہ ہریام برج کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا
No image میر پور( کشیر رپورٹ) میر پور شہر کواسلام گڑ ھ اور ڈڈیال سمیت دیگر قصبوں سے ملانے والے5کلومیٹر کے رٹھوعہ ہریام برج کے طویل عرصے سے تعطل کے شکار160میٹر باقی مانندہ حصے کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے اور دوسال کے اندر اس کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ تقریبا بیس سال سے زائد عرصے سے اس پل کے درمیان سے ایک مختصر حصہ تعمیر نہ کیا گیا اور اب باقی مانندہ پل کا یہ حصہ فرنٹئیر ورکس آرگنائیزشن ( ایف ڈبیلو او) تعمیر کر رہی ہے۔ باقی مانندہ حصے پہ معلق پل تعمیر کیا جائے گا۔ ایف ڈبیلو او نے سائٹ پہ اپنا سیٹ اپ مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چند ہی دنوں میں مشینری کے ذریعے پل کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔

واپس کریں