رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات، مسلم کانفرنس کے سابق صدور اور سیکرٹری جنرلز ،کشمیری رہنمائوں کی قبور پر فاتحہ خوانی
مظفرآباد(پ ر )آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے زیراہتمام رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات شروع کر دی گئیں۔آزاد کشمیر بھر اور راولپنڈی اسلام آبادسمیت مقبوضہ کشمیر اور برطانیہ میں بھی صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی ہدایت پر سابق صدور مسلم کانفرنس اور سیکرٹری جنرل مرحومین کے مزارات پر چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔گزشتہ روز آزادکشمیر سمیت اسلام آباد اور راولپنڈی میں مدفون مسلم کانفرنس کے سابق صدور اور سیکرٹری جنرلز کے علاوہ دیگر کشمیری رہنمائوں کی قبور پر چادیں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
باغ غازی آباد میں مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائز راجہ ثاقب مجید ،چیئرمین یوتھ ونگ سردارعثمان علی خان،سجاد انور عباسی ،راجہ منیر خان ،ثقلین فدا کاظمی،عرفان عباسی، ودیگر نے مجاہد اول سردارمحمدعبدالقیوم خان کے مزار جبکہ دیگر مسلم کانفرنسی عہدیداران نے سید خادم حسین شہید،امیر المجاہدین پیر سید علی اصغر شاہ،مولانا عداللہ کفل گڑوی، سردار محمدحسین خان آف دھڑے، میجرمحمدایوب خان سابق سپیکر ،سردار خلیل احمدعباسی، اور دیگر کے مزارات پرچادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مظفرآباد میںمسلم کانفرنس سٹی کے زیراہتمام سٹی صدر شیخ مقصود احمد،چیئرپرسن خواتین ونگ سمعیہ ساجد راجہ، امیدوار اسمبلی سٹی سجاد انور عباسی، کونسلر منیب اسحاق قریشی ،سابق چیئرمین تحصیل زکواة غیاث الدین کھوکھر،ہارون آزاد ،شیخ منصور،شیخ محبوب نے سابق صدر میراعظ مولوی محمد یوسف شاہ،راجہ محمدحیدرخان، سیکرٹری جنرل محمدعلی کنول ،سالار قاضی شہاب الدین ،ملک غلام علی، راولپنڈی ڈھوک کھبہ اور اسلام آباد میں مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنسائ، عاصم عباسی صدر اسلام آباد سرکل،راجہ زرین خان، فضاء ساجد راجہ، سردار عبدالوحید انقلابی، اشفاق عباسی، یاسرعباسی،سید جاوید شاہ بخاری، ذوالفقاربھٹی، ضیاد، ظفرشاہ نے میاں حیات بخش، اے آر ساغر، سید بشیراندرابی، ،سید عنایت اللہ شاہ راجوری، خواجہ عبدالصمد وانی، سیدبشیر جعفری، غلام رسول بیگ ،خواجہ محمدامین مختار سابق سیکرٹری جنرل، خواجہ غلام دین وانی،ثناء اللہ شمیم جبکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم کانفرنس کے عہدیداران نے شیخ محمدعبداللہ سابق صدرمسلم کانفرنس کے مزار،برطانیہ میں مولانا محمدیعقو ب چشتی جہلم ویلی میں علی خان چغتائی، اس کے علاوہ راولاکوٹ میں غازی ملت سردار محمدابراہیم خان، کوٹلی میں سالار جمہوریت سردارسکندر حیات خان، میرپور میں غازی الہی بخش پلندری میں غازی کشمیرسردار فیروز علی خان،شیخ الحدیث مولانا یوسف خان کاشمیری، کرنل خان محمدخان، کرنل محمدنقوی خان سمیت دیگر مسلم کانفرنسی صدور اور جنرل سیکرٹریز سمیت د یگر کے مزارت پر چادریں چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
فاتحہ خوانی کے بعد مقررین نے کہا کہ تحریک آزادی کیلئے جدوجہدکرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔مسلم کانفرنس ہرسال کی طرح اس سال بھی صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان کی ہدایت پر رائیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کے موقع پر مسلم کانفرنس کے سابق صدور اور جنرل سیکرٹری کے مزرات پرفاتحہ خوانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائیس االاحرار چوہدری غلام عباس مرحوم کی برسی کو پہلے سے بڑھ کر شان و شوکت اور عزت و احترام سے منانے کی ضرورت ہے۔ مسلم کانفرنس پوری ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور اس کا پاکستان کے ساتھ الحاق پر یقین رکھتی ہے۔ قائد ملت نے انتہائی نامساعد حالات میں قوم کی درست سمت میں رہنمائی کی۔ آزادکشمیر کا یہ خطہ کسی نے تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کیا اس کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستان اقوام عالم میں کیے گئے وعدوں پر عمل کے بجائے کشمیر کی حیثیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے۔
واپس کریں