برطانیہ میں سال نو کے موقع پر شدید سردی کی لہر کی وارننگ
لندن( کشیر رپورٹ) برطانیہ میں نیا سال شروع ہونے کے موقع پر شدید سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے بیشتر حصوں میں سال نو کے موقع پر بارش اور برف باری ہوگی اور 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے شمالی انگلینڈ، ناردرن آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے بعض حصوں کیلئے یلو وارننگ جاری کی ہے۔لندن میں برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سال نو کی تقریبات کے موقع پر لندن سمیت بیشتر شہروں میں شدید سرد ہوائیں چلیں گی۔
واپس کریں