ریاستی اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، میڈیا پالیسی کے لئے اے کے این ایس اور وزارت اطلاعات مشترکہ ٹاسک فورس بنائیں ، ڈسپلنری کمیٹی بنا کر سیکرٹری اطلاعات کو دی جائے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق سے AKNSوفد کی ملاقات
مظفرآباد(پی آئی ڈی)27/نومبر2024۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے اخباری مالکان سے مکالمے کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں صدر اے کے این ایس امجد چوہدری کی قیادت میں اے کے این ایس مظفرآباد کیوفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور, وزرا حکومت پیر مظہر سعید شاہ, میاں عبدالوحید, سردار عامر الطاف خان, محترمہ تقدیس گیلانی, سیکرٹری اطلاعات عدنان خورشید اور اے کے این ایس کے ممبران نے بھی شرکت کی.
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ موجودہ دور ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا دور ہے. معاشرے میں بہتری لانے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے. ریاستی اخبارات کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے. وزیراعظم نے کہا کہ اے کے این ایس اور وزارت اطلاعات مشترکہ طور پر ٹاسک فورس بنائیں جو میڈیا پالیسی سمیت تمام معاملات کو دیکھے. انہوں نے کہا کہ انوسٹیگیشن رپورٹنگ کریں, سچ لکھیں حکومت حوصلہ افزائی کرے گی. وزیراعظم نے کہا کہ قلم کی حرمت کو معاش کے ہاتھوں یرغمال بننے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. یہ عوام دوست حکومت ہے ریاستی اخبارات کو اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا. کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی ۔ 7 دن کے اندر اندر ڈسپلنری کمیٹی بنا کر سیکرٹری اطلاعات کو دی جائے. روائتی صحافت سے ہٹ کر مثبت بنیادوں کی حامل جدت پسند صحافت کو فروغ دیں, دنیا کے ٹرینڈز بدل رہے ہیں ۔ جدت کو فروغ دیا جائے تو معاشرے میں سوچ کی ترقی کا دور شروع ہو سکتا ہے . ریاست سے نفرت, کرپشن, تعصبات, علاقائی ازم سے پاک کرنے کیلئے میڈیا کا کردار ضروری ہے . میڈیا مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے اپنا اہم کردار نبھائے ۔ حکومت ریاست کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے.عوام کی فلاح و بہبود اور مخلوق خدا کی بھلائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.میڈیا معاشرے میں بہتری اور عوام میں شعور کی آگاہی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے. جائز احتجاج ہر شہری کا حق ہے. حکومت کسی کو بھی جائز احتجاج سے نہیں روک سکتی. جمہوری لوگ ہیں ۔ بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے اس کے لئے میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے. میڈیا مثبت سوچ کو فروغ دے ۔ عوامی فلاح کے لیے اقدامات اٹھار ہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافت کا اپنا ضابطہ اخلاق ہے ہیں اس ضابطہ اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیں تو معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے.جائنٹ ٹاسک فورس سے مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے صدر اے کے این ایس امجد چوہدری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
واپس کریں