آزاد کشمیر میں ہونے والے مظاہروں سے بھارت کے عزائم کی راہ ہموار ہوتی ہے۔)بھارتی لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا
نئی دہلی ( کشیر رپورٹ)بھارتی فوج کے لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے مظاہرے بھارت کے حق میں ہیں اور اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے عہدیداروں نے کئی بار کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر فوجی حملہ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ایسے مظاہروں سے بھارت کے عزائم میں پیش رفت ہوتی ہے۔لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا نے ایک وڈیو انٹرویو میں کہا کہ آزاد کشمیر میں مظاہرے کرنے والے بھارت کے اس پروپیگنڈے سے متاثر ہیں کہ اگست2019کے بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ترقی ہوئی ہے۔
لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا نے نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مظاہرے کرنے والے اپنی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ،وہاں نعرے لگا رہے ہیں نان ڈولپمنٹ کے خلاف،جب آزاد کشمیر میں ہونے والے مظاہروں کی بھارت میں پذیرائی ہوتی ہے تو آزاد کشمیر پر بھارت کے قبضے کی راہ ہموار ہوتی ہے کہ آزاد کشمیر پر بھارت کا قبضہ خود بخود ہو جائے گا، ہمیں لڑائی کر کے نہیں لینا پڑے گا بلکہ وہاں کے لوگ کہیں گے کہ ہمیں بھارتی زیر انتظام کشمیر کی طرح کی ترقی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے آزاد کشمیر کے لئے جموں وکشمیر اسمبلی میں سیٹیں رکھی ہوئی ہیں۔
لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پتھرائو کی مہم بھارت کے لئے بہت بڑا مسئلہ تھی ، اسی مہم کے دوران2016میں مسلسل چار ماہ وادی کشمیر بند رہا،یہ بھارت کے لئے بڑا مسئلہ تھا کیونکہ اس طرح مغربی دنیا یہ تسلیم کر رہی تھی کہ یہ کشمیریوں کی ' ان آرمڈ ' سٹرگل ' ہے،پتھرائو مہم کا بھارت کو بہت نقصان ہوا،پتھرائوکا سبق انہوں نے لیا تھا فلسطین سے۔
لیفٹنٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ستیش دعا نے کہا کہ پاکستان اقتصادی ، سیاسی طور پر ' لو پوائنٹ ' پر ہے،سفارتی سطح پہ ' لو ' ہے،اس صورتحال میں ہو سکتا ہے کہ پاکستان کی طرف سے حماس کے اسرائیل پر حملے کی طرح کا کوئی حملہ ہو جائے،اگر پاکستان بھی ایسا کوئی حملہ کرنا چاہے تو وہ کشمیر کی لائین آف کنٹرول پہ ایسا کر سکتے ہیں،راجوری ، پونچھ جہاں ایل او سی کے ساتھ ہندو آبادیاں ہیں، وہاں حملہ ہو سکتا ہے،پاکستان لائین آف کنٹرول پہ ڈرون کا استعمال کر رہا ہے،اس سے حملے کے نئے انداز اپنانے کے اشارے ملتے ہیں،ہمیں پاکستان کو کمزور نہیں سمجھنا چاہئے۔
واپس کریں