دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں بجلی کے کنکشن پہ جدید میٹر کی تنصیب ہوگی۔ محکمہ برقیات ، ٹیلی نار اور SBEEC کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی) 6دسمبر 2024۔محکمہ برقیات آزاد کشمیر، ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ اور SBEEC پرائیویٹ لمیٹیڈلاہور کے مابین مظفرآباد میں ایک مفاہمتی یاداشت (MoU)پر دستخظ کیے گئے۔ مفاہمتی یاداشت پر آزاد کشمیر کے سیکرٹری محکمہ توانائی و آبی وسائل ارشاد احمد قریشی، ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ کے محمد وسیم عاصم اورSBEECپرائیویٹ لمیٹیڈلاہور کے معیز احمد خان نے دستخط کیے۔ تقریب میں محکمہ برقیات کے تمام سینئر آفیسران نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ٹیلی نار کے ڈائریکٹر پبلک گورنمنٹ آفیئرز(PGA) مسٹر رضا احمد، کنسلٹنٹ PGA مسٹراحمد فراز اور SBEECپرائیویٹ لمیٹیڈ کے نیشنل منیجر سیلز مسٹر رفاقت علی خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
اِس موقع پر SBEECپرائیویٹ لمیٹیڈ کے نمائندہ مسٹر احمد خورشید اور فیصل میر نے شرکا کو MoUکے تحت فراہم کی جانے والی سروسز سے متعلق بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس ایم او یوکے تحت ٹیلی نار پرائیویٹ لمیٹیڈ کی آزاد کشمیر میں واقع تمام ٹاور سائیٹس پر محکمہ برقیات کی طرف سے فراہم کیے گئے کنکشن پر جدید ٹیکنالوجی کے حامل AMIمیٹرز کے تنصیب ہو گی نیز میٹرز کے ڈیٹا تک محکمہ برقیات کو ہمہ وقت رسائی حاصل ہوگی۔ مزید برآں تمام میٹرز کا ڈیٹا مناسب وقفوں سے سسٹم میں دستیاب ہو گا جس میں میٹر کی ریڈنگ اور لوڈ سمیت دیگر Parametersشامل ہونگے۔ میٹر کا ریڈنگ ڈیٹا مہینہ کے آخر میں بلنگ سسٹم میں منتقل ہو جائے گا جس سے ریڈنگ اور بلنگ سسٹم میں Human Interventionکم سے کم ہو جائیگی اس سسٹم کی نصبگی سے محکمہ برقیات کو بلنگ اور ریڈنگ میں سہولت مہیا ہو گی جس سے بجلی کے نقصانات میں کمی واقع ہوگی اور ریونیو میں اضافہ بھی ہوگا۔ ایم او یو کے تحت یہ سروسز عرصہ دوسال کے لیے بلامعاوضہ فراہم کی جائیں گی اور محکمہ برقیات کے سٹاف کو مطلوبہ تربیت بھیSBEECپرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے فراہم کی جائیگی۔ جدید میٹرنگ سسٹم کے آزمائشی عرصہ کی تکمیل پر اس کی دیگر بڑے Comsumers تک توسیع بھی محکمہ برقیات کے پلان کا حصہ ہے جس سے بڑے پیمانے پر ریڈنگ اور بلنگ سے متعلقہ شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔
واپس کریں