کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام دسواں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس
مظفرآباد ( پی آئی ڈی ) 27 دسمبر 2024۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کے زیر اہتمام دسویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے پہلے سیشن کے اختتام پر تقریب کا اہتما م کیا گیا ۔ تقریب میں موسٹ سنئیر وزیر کرنل (رئٹائرڈ) وقار احمد نور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں سیکرٹری سروسز ظفر محمود خان ،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ظہیر الدین قریشی ، سیکرٹری پی اینڈ ڈی عامر لطیف ، سیکرٹری وائلڈ لائف اینڈ فشریز عامر محمود مرزا ، سیکرٹری پی پی ایچ چوہدری مجید، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل) فرحت علی میر، سابق سیکرٹری حکومت خواجہ محمد احسن ،ڈائریکٹر ایڈمن کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طارق محمود بٹ،چیف انسٹرکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ابرار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات محمد بشیر مرزا سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر ایڈمن کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طارق محمود بٹ نے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنت کے دسویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کی افادیت بارے شرکا کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے موسٹ سنئیر وزیر کرنل( رئٹائرڈ )وقار احمد نور نے کہاکہ کیپسٹی بلڈنگ اشد ضروری ہے ، حکومت آفیسران کی عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تربیت کے لیے عملی اقدامات اٹھارہی ہے ، محدود وسائل کے ساتھ ترجیحات کا تعین ضروری ہے ، لگن اور عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ، آفیسران پالیسی کے نفاذ کے لیے کلیدی کردار اد اکرتیہیں ، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں عوام کی فلاح ترجیح اول ہے ، موجودہ حکومت نے میرٹ کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، ہمیں درست سمت کا تعین کرنا ہوگا۔ آفیسران سسٹم کو موثر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں ، موجودہ دور انفارمیشن ، کمیونیکشن اور ٹیکنالوجیز کا دور ہے ۔ اس دور میں جدت سے آشنائی ہوگی تو چیزوں کو بہتر انداز میں چلایا جاسکے گا۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ شاندار روایات کا حامل ادارہ ہے ، کشمیر انسٹیٹیوٹ کی کارگردگی مثالی ہے ، افیسران کی تربیت کے لیے ادارے کے کردار کو سراہاتے ہیں ، انھوں نے کہاکہ لگن کے ساتھ کام کریں گے تو تبدیلی ممکن ہے ، عزم کے ساتھ آفیسران فیلڈ میں کشمیر انسٹیٹویٹ آف مینجمنٹ کے زیر سایہ سیکھی گئی مہارتوں کو عملی میدان میں آزمائیں ، کارگردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں ، حکومت دستیاب وسائل میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ حکومت کے ترقیاتی پروجیکٹس سے خطہ میں ترقی کا دور دورہ ہوگا ، ترجیح عوام کی خدمت ہے ، میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے پہلے سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتیہوئے ڈائریکٹر ایڈمن کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ طارق محمود بٹ نے کہاکہ کشمیر انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ فکری آگاہی کے فروغ ، پروفیشنل مہارتوں کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق آفیسران کی موثر ٹریننگ کے لیے کوشاں ہے ، ہمارا نظریہ ہے کہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کو بہترین تربیت کے حامل آفیسران مہیا کیے جائیں ۔ کیپسٹی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ تنقیدی فکر کو پروان چڑھایا جائے ، ٹیکنالوجی کے فروغ اور جدید تقاضو ں سے لیس بہترین بیوروکریسی ہی پالیسی کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، انھوں نے کہاکہ عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کردار سازی ، فکری آبیاری اور بہترین مینجمنٹ سکلز کے لیے آفیسران کی بھرپور رہنمائی اور صلاحیتوں کے نکھار کے لیے مثالی ادارہ ہے ، آفیسران لگن و محنت سے کام کریں اور ریاست کی فلاح اور عوام کی خدمت کو مشن سمجھیں ، آفیسران نہیں عوامی خدمتگار بنیں ، عوام کی خدمت کی ذمہ داری نبھانا بڑی چیز ہے ، خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھیں اور ریاست کی ترقی میں عملی کردار ادا کریں ۔ تقریب کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی موسٹ سنئیر وزیر کرنل (رئٹائرڈ ) وقار احمد نور نے میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے پہلے سیشن کے 31 شرکا پر مشتمل بیچ میں تعارفی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے ۔
واپس کریں