شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔مریم نواز
اسلام آباد۔ مریم نواز نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن)کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ(ن)کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشااللہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں۔مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔
واپس کریں