دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کی پاکستان میں قتل کرانے کی دہشت گرد کاروائیاں مسلسل جاری، صوابی میں مولانا کاشف علی کا قتل۔ بھارتی میڈیا
No image نئی دہلی ( کشیر رپورٹ) بھارت کی طرف سے پاکستان میں قتل کرانے اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ہندوستان کے دشمن افراد کے خاتمے کا عمل جاری ہے۔ لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر مولانا کاشف علی کوخیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں قتل کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا میں شائع خبر میں کہا گیا ہے کہ کاشف علی مدارس اور مساجد کا انچارج تھا اور پاکستانی نوجوانوں کو جہاد کی دعوت دیتا تھا۔ اس کے لشکر کی سیاسی تنظیم پی ایم ایم ایل سے بھی گہرے روابط تھے۔ وہ تربیتی کیمپوں میں جہادی لیکچر دیتا تھا اور نئے بھرتی کرنے والوں کو تیار کرتا تھا۔خبر کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کاشف علی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔خبر میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں لشکر طیبہ کے چار دہشت گرد پراسرار حالات میں مارے جا چکے ہیں۔ ان میں سے دو مشتبہ سڑک حادثات میں ہلاک ہو گئے تھے جبکہ اب کاشف علی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں متعد د افراد کو قتل کرایا ہے جن کو بھارت اپنا مخالف قرار دیتا ہے۔
واپس کریں