دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ جموں وکشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بم دھماکہ ، 2بھارتی فوجی ہلاک متعدد زخمی
No image جموں( مانیٹرنگ رپورٹ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائین آف کنٹرول پہ نصب خار دار تاروں کی باڑ کے ساتھ گشت کرنے والے بھارتی فوجیوں کا ایک دستہ بم دھماکے کا شکار ہو گیا، بم دھماکے سے 2بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کے وائٹ نائٹ کور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اکھنور سیکٹر میں منگل کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ایک مشتبہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اکھنور سیکٹر کے لالالی میں باڑ کی گشت کے دوران دھماکے کی اطلاع ملی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
واپس کریں