مقبوضہ کشمیر، کولگام میں ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں ایک آزادی پسند کشمیری مزاحمت کار شہید، ایک فوجی زخمی، ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے دو شہری بھی زخمی
سرینگر ( کشیرر رپورٹ مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں ہندوستان کے خلاف آزادی کے مسلح مزاحمت کاروں اور ہندوستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک مجاہد شہید اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ جھڑپ میں ہندوستانی فوجیوں کی فائرنگ سے دو شہری بھی زخمی ہوئے۔علاقے میں فوج کا آپریشن جاری ہے۔ ہندوستانی فوج کے مطابق شہید ہونے والے مجاہد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں گزشتہ32سال سے ہندوستان سے آزادی کی مسلح مزاحمتی تحریک جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارے جانے والے ہندوستانی فورسز کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دس لاکھ فوج متعین ہے۔
واپس کریں