کابل ، خود کش بم دھماکے میں19 افراد ہلاک ، متعدد زخمی
کابل( کشیر رپورٹ) افغانستان کے دارلحکومت کابل میں جمعہ کو ایک خود کش بم دھماکے میں کم از کم19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دہشت گردی کے اس واقعہ کی ذمہ داری کا امکان داعش سے متعلق بیان کیا جار ہا ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان کے مطابق کابل کے دشتی برچی محلے میں مرکز کے اندر دھماکہ صبح کے وقت ہوا۔کابل پولیس چیف کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کو افغان دارالحکومت کے ایک شیعہ علاقے میں ایک تعلیمی مرکز پر خودکش بم حملہ ہوا، جس میں 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔
واپس کریں