مظفر آباد میں تحریک انصاف حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ، وزیر اعظم تنویر الیاس، گنڈا پور اور وزیر قانون فہیم اربانی کے خلاف پولیس سٹیشن میں FIRکی درخواست جمع
مظفر آباد ( کشیرر رپورٹ) آزاد کشمیر اسمبلی میں وزیر قانون فہیم اختر ربانی کی طرف سے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان پر حملے کے خلاف مظفر آباد پریس کلب کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کا ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرے سے راجہ فاروق حیدر خان، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین، اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر اور مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی و دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
دریں اثناء راجہ فاروق حیدر خان نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی ہے جس میںو زیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس ،سابق وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر قانون آزاد کشمیر فہیم اختر ربانی کے خلاف اقدام قتل کے الزامات عائید کئے گئے ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ
وزیر قانون فہیم ربانی نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کی ایما پر جان سے مارنے کی غرض سے مجھ پہ حملہ کیا اور موبائل پھینکا موبائل لگنے سے میرے سینے پر چوٹ آئی جبکے ایوان میں موجود اپوزیشن ارکین اسمبلی نے مجھے بچایا اور اس واقعے کو جملہ ارکین اسمبلی نے بچشم خود دیکھا جس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی اسمبلی ریکارڈ میں موجود ہے درخواست تھانہ سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں جمع کر ا دی گئی ہے۔
واپس کریں