مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ اسلام آباد میں ہندوستانی فوج کا رات بھر جاری رہنے والی جھڑپ میں 2کشمیری فریڈم فائٹرز کی شہادت کا دعوی
سرینگر(کشیر رپورٹ) ہندوستانی فوج کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ اسلام آباد مٰن فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو کشمیری فریڈم فائٹر شہید ہوئے ہیں۔اننت ناگ کے ٹنگ پاوا علاقے میں اتوار اور سوموار کی درمیان رات کو فوجی کی تلاشی مہم کے دوران جھڑپ شروع ہوئے اور رات بھر جاری رہنے کے بعد صبح فوج نے دو کشمیری فریڈم فائٹرز کے شہید ہونے کا دعوی کیا۔تاہم ہندوستانی فوج نے اپنے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔فوج کی طرف سے پہلے ایک اور چند گھنٹے بعد دوسرے فریڈم فائٹر کے شہید ہونے کی اطلاع دی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان سے آزاد ی کی مسلح مزاحمتی تحریک1988سے جاری ہے اور اس دوران ایک لاکھ سے زائد کشمیری ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کشمیری فریڈم فائٹرز کے ہاتھوں مارے جانے والے ہندوستانی فوجیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج اور دیگرفورسز کی تعدا د دس لاکھ بتائی جاتی ہے۔
واپس کریں