آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرکے75ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتظامی اجلاس
مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کا75واں یوم تاسیس شایان شان طورپر منانے کے لئے انتظامات کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ، کمشنر مظفر آباد ڈویژن مسعود الرحمان، ڈی جی میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران خالد، ڈائر یکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا ، ایڈیشنل سیکرٹری سروسز ندیم احمد جنجوعہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول عبدالغفور قریشی شریک ہوئے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے۔24اکتوبر2022کو دارلحکومت مظفر آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی اور آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی سرکاری سطح پہ یوم تاسیس کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
واپس کریں