دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن کا بیان
No image مظفرآباد(پی آئی ڈی)29 اکتوبر2022۔آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی پارٹی کی جانب سے نامزد ہیں تو اپنی سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کے طور پر پارٹی ٹکٹ اور درخواست مقررہ وقت میں متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جملہ ریٹرننگ آفیسر ان کے دفاتر کل مورخہ 30اکتوبر2022ء کو بھی کھلے رہیں گے اور امیدواران کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی نسبت درخواستیں وصول کریں گے، امیدواران کی جانب سیپارٹی ٹکٹ اور درخواست متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس 31 اکتوبر صبح 10:30تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔


واپس کریں