انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں جنگی جرائم سے متعلقہ تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی
ہیگ ( کشیر رپورٹ)انٹرنیشنل کرمنل کورٹ ' آئی سی سی' کے ججوں نے افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی استغاثہ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کابل میں حکام نے یہ ثابت نہیں کیا ہے کہ افغانستان نے تحقیقات کی ہیں، یا کر رہا ہے ، جو پراسیکیوٹر کی مطلوبہ تفتیش کے مکمل دائرہ کار کا احاطہ کرتا ہے اور جو عدالت کی تفتیش کے جزوی التوا کو بھی مناسب ٹھہرائے۔ اس فیصلے کے ایک سال قبل، پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں آئی سی سی کی تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ملک کی نئی طالبان حکومت کے تحت ملک میں"حقیقی اور موثر' اندرونی تحقیقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔'آئی سی سی' کے ججوں نے 2020 میں اس وقت کے پراسیکیوٹر فاتو بینسودا کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز، طالبان، امریکی فوجیوں اور 2002 میں امریکی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنٹ کے مبینہ جرائم کو شامل کیا گیا تھا ۔ امریکہ' آئی سی سی' کا رکن نہیں ہے اور اس کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ امریکی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے کردار کی چھان بین کے فیصلے کے نتیجے میں اس وقت کے ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے بینسوڈا پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جو عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے معاملے کو سنبھالنے کے کہنے کے بعد تحقیقات کو روک دیا گیا تھا۔
پیر کو اپنے فیصلے میں ججوں نے کہا کہ تحقیقات کو دوبارہ شروع کرنے کے ان کے فیصلے میں تمام مبینہ جرائم شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اس میں امریکی اہلکاروں کے جرائم کے الزامات بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم، یہ فیصلہ کریم خان کو کرنا ہے کہ کن الزامات کی تحقیقات کرنی ہیں۔ 2016 میں، افغانستان میں جامع تحقیقات شروع کرنے کی اجازت طلب کرنے سے پہلے، آئی سی سی کے استغاثہ نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور سی آئی اے نے افغانستان، پولینڈ، رومانیہ اور لتھوانیا کے حراستی مراکز میں لوگوں کو تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا ہو سکتا ہے۔ پراسیکیوٹر کریم خان کے پچھلے سال ان الزامات کی تحقیقات کو ترجیح نہ دینے کے فیصلے پر شدید تنقید سامنے آئی۔
واپس کریں