وزیر اعظم تنویر الیاس حکومت تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے بلدیاتی انتخابی نتائج میں تاخیر کروا رہی ہے، نتائج کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور حکومت پر ہو گی،چودھری لطیف اکبر اپوزیشن لیڈر
مظفر آباد(کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس حکومت تحریک انصاف کے امیدواروں کو ناجائز طو رپر کامیاب کرانے کے لئے انتخابی نتائج میں غیر معمولی طور پر تاخیر کروا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ناجائز طو رپر کامیاب کرانے کے لئے انتخابی نتائج میں غیر معمولی طور پر تاخیر کروا رہی ہے۔ مظفر آباد ڈویژن میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان دوسرے روز رات تک نہ کرنے سے واضح ہو رہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے امیدواروں کو ناجائز طو رپر کامیاب کرانے کے لئے انتخابی نتائج میں غیر معمولی طور پر تاخیر کروا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن کمیشن اگر مظفر آبادڈویژن کے نتائج کے اعلان میں تاخیر کر رہا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت نتائج بدلنا چاہتی ہے،۔ اگر ایسا ہے تو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر اور حکومت نتائج کے ذمہ دار ہو ں گے۔
واپس کریں