آزادکشمیر، مظفر آباد کے ایک گائوں میں کالاریچھ مقامی افرادکے ہاتھوں ہلاک
مظفر آباد( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد کے ایک گائوں میں ایک کالے ریچھ کو مقامی افراد نے ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے ایک گائوں مسلونڈی میں ایک کالا ریچھ کھانے کے تلاش میں گائو ں میں داخل ہو گیا جس پہ مقامی افراد نے اس ریچھ کو ہلاک کر دیا۔کالے ریچھ کو ہلاک کرنے کے واقعہ پہ جنگلی حیات کھ تحفظ کے کارکنوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ریچھ کو ہلاک کرنے والے افراد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے اور نایاب جانوروں کو ہلاک کرنے کی حوصلہ شکنی کے اقدامات کئے جائیں۔
واپس کریں