کسی ریاستی ادارے میں گھس جانا اور بدمعاشی کرنا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا۔ترجمان آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی
اسلام آباد (پی آئی ڈی)14دسمبر2022۔آل کشمیر نیوز پیپر سوسائٹی نے محکمہ اطلاعات مظفرآباد کمپلیکس پر حملے،توڑ پھوڑ اور ایک اہلکار کی ٹانگ فریکچر کرنے اور محکمہ اطلاعات کے آفیسران کے خلاف درج ایف آئی آر کی شدید مذمت کی ہے۔ اے کے این ایس کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات اور صحافی برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے،ہر ادارے کا اپنا وقار ہے،کسی ادارے کو بھی دوسرے ادارے میں مداخلت کا حق نہیں ہے۔ترجمان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ چند عناصر پی آئی ڈی کمپلیکس پر چڑھ دوڑے،نامناسب بینرز آویزاں کئے،غیر شائستہ نعرہ بازی کی اور ملازمین کو اشتعال دلایا اسظرح کے رویے کی قطعا حمایت نہیں کی جا سکتی۔ صحافی اپنے قلم کے ذریعے روشنیاں بکھیرتا ہے اس طرح کسی ریاستی ادارے میں گھس جانا اور بدمعاشی کرنا صحافت کے زمرے میں نہیں آتا۔ترجمان نے کہا کہ اخبارات کے مالکان کے خلاف بھی جو نعرہ بازی کی گئی وہ بھی قابل مذمت ہے۔بعض شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے اخباری مالکان اور صحافیوں کے درمیان غلط فہمیاں کرنے کی سازش کر رہے ہ?ں ں۔ماضی میں بھی یہی لوگ منفی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ترجمان نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں کسی کو بھی بلیک میلنگ اور کسی کی تذلیل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگر کسی صحافی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسکے لئے فورم موجود ہیں۔ترجمان نے اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلیے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ توقع کی جاتی ہے انکوائری کمیٹی غیرجانبرارانہ تحقیقات کرے گی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
واپس کریں