افغانستان کی سالانگ ٹنل میں آئیل ٹنکر میں آگ لگنے سے کم سے کم19افراد ہلاک متعدد زخمی
کابل(کشیر رپورٹ) افغانستان کے شمالی اور جنوبی علاقے کو ملانے والی اہم سرنگ سالانگ میں آئیل ٹینکر میں آگ لگنے سے کم سے کم19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رات کے وقت ہونے والے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ پروان کے ترجمان سید ہمت اللہ شمیم نے بتایا کہ ہفتے کی رات ہونے والے دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ کی وجہ کیا ہے، جو رات تقریبا 8.30 بجے پیش آیا۔ پروان کے محکمہ صحت کو اب تک 14 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں پانچ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ متاثرین میں سے کچھ شدید جھلس گئے اور ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔وزارت تعمیرات عامہ کے ترجمان مولوی حمید اللہ مصباح نے اتوار کو کہا تھا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور ہنگامی ٹیمیں ابھی بھی سرنگ کو صاف کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ کابل شہر سے تقریبا 90 کلومیٹر شمال میںضلع پروان اور بغلان کے درمیان ہندو کش پہاڑوں میں واقع 2.67-کلومیٹر لمبی (1.66 میل طوریل سرنگ سالانگ ٹنل1960میں روس نے تعمیر کی تھی۔
واپس کریں