مقبوضہ میں شدید سرد اور خشک موسم جاری، درجہ حرارت منفی سے کئی درجے گر گیا
سرینگر(کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں شدید سرد اور خشک ہوسم جاری ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سے کئی درجے نیچے گر گیا ہے۔شدید سرد موسم کی وجہ سے آبی ذخائر بھی منجمد ہو رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ، پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ،کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ،ضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاْ۔26اور27دسمبر کو مقبوضہ کشمیر کے چند علاقوں میں برفباری کا امکان ہے تاہم وادی کشمیر کے تمام میدانی علاقوںمیں موسم خشک رہے گا۔
واپس کریں