آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
اسلام آباد (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر الزمان قائرہ بھی موجودتھے۔ سیاسی حلقوں میں یہ اطلاع ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چودھری آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے صدر تھے اور آزاد کشمیر کے گزشتہ اسمبلی الیکشن کے بعد توقع تھی کہ وہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بنیں گے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جگہ پہلے عبدالقیوم نیازی اور اس کے بعد تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے لئے نامزدکر دیا۔ قبل ازیں عمران خان نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی جگہ تنویر الیاس کو آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا صدر بنادیا۔
بیرسٹر سلطان محمود چودھری کی طرف سے پیپلز پارٹی میں شمولیت تحریک انصاف کے لئے ایک بڑا دھچکہ ثابت ہو گی اور اس اقدام سے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم تنویر الیاس کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پیش ہونے اور تحریک انصاف حکومت کے خاتمے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔
واپس کریں