کراچی (کشیر رپورٹ ) پاکستان کے معروف ٹی وی اینکر، ہدایتکار اور مصنف ضیا محی الدین 92 برس کی عمر میں پیر کی صبح کراچی میں وفات پا گئے ۔ ضیا محی الدین کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائیگی۔ ضیا محی الدین نے ریڈیو ۔ سٹیج اور ٹی وی کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا۔انگریزی اور اردو زبان میں لفظوں کے تلفظ کی درست ادائیگی ہو یا تاریخ کے حوالہ جات، ہر موضوع پر ضیا محی الدین کی گرفت مضبوط تھی۔ ضیا محی الدین 20 جون 1931 کو پاکستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ 50 کی دہائی میں لندن کی رائل اکیڈمی آف ڈراماٹک آرٹ سے اداکاری کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔ضیا محی الدین کا درست تلفظ کے ساتھ جملوں کی ادائیگی کا انداز منفرد تھا۔
ضیا محی الدین نے پاکستان سے باہر جا کر بھی تھیٹر اور فلموں میں کام کیا تھا۔ تقریبا 67 سال تک تھیٹر اور فلم انڈسٹری سے منسلک رہنے والے ضیا محی الدین 2005 سے 2021 تک نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) سے بطور بانی اور سربراہ وابستہ رہے۔اس کے بعد وہ اس عہدے سے اپنی مرضی سے سبکدوش ہو کر اپنی خدمات ادارے کو رضاکارانہ طور پر دے رہے تھے۔ اسی دوران ضیا محی الدین نے سنہ 2022 میں شیکسپیئر کے ڈرامے رومیو اینڈ جولیئٹ کو اردو زبان میں پیش کر کے طالب علموں کو کلاسیکل تھیٹر بھی سکھایا۔2022 میں شیکسپیئر کے ڈرامے رومیو اینڈ جولیئٹ کو اردو زبان میں پیش کر کے طالب علموں کو کلاسیکل تھیٹر بھی سکھایا۔ضیا محی الدین کا کہنا تھا کہ پروفیشنلزم میرے نزدیک ایمان کی مانند ہے۔ میرا نہیں خیال کچھ بدلا آیا ہے۔ سٹیج ایکٹنگ پروفیشنل ہے۔
واپس کریں