کراچی اور سندھ کے سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس کا دورہ کرچی، پریس کلب میں خطاب،سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات،مزار قائد پہ حاضری
کراچی (پی آئی ڈی) 21 فروری 2023۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی ہمارے ساتھ کھڑا ہو تاکہ ہم کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے ملکر اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو مجبور کریں کہ کشمیر کے نہتے بہن بھائیوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت دلایا جا سکے اور تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب پورا ہو سکے ۔پاکستان تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بنیادی فریق اور ہمیشہ سے کشمیریوں کیساتھ مکمل یکجہتی کرتا آیا ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کو کشمیریوں جیسے ایمان اور غیرت کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ موجودہ ملکی صورتحال پر تمام سیاسی اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ بیٹھنا ہو گا۔ پاکستان میں سیاسی استحکام کیلئے ہم تمام سیاسی قیادت کے درمیان دوریاں کم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ صدر پاکستان کا عہدہ مقام اور مرتبہ سب سے بڑا ہے ان کے کسی بھی اقدام کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو انتخاب کا حق دیں تاکہ عوام ہی اپنے مینڈیٹ سے اگلی حکومت کا فیصلہ کرے۔ پاکستان کو سوٹزرلینڈ، جرمنی، چین اور دیگر ملکوں کی طرح ڈالر کی غلامی سے نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا استحکام ملک کا استحکام ہے۔ کراچی والوں نے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے درد اور غم سہے ہیں۔ کراچی پاکستان کا چہرہ ہے اور کشمیریوں پر اہلیان کراچی کے بے شمار احسانات ہیں۔ ملک کی سلامتی اور سیکیورٹی مسلحہ فورسز کے ساتھ مشروط ہے۔ ہماری فورسز نے ملک کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔کراچی پریس کلب میں کشمیر کارنر بنائیں گے اور کراچی کے صحافیوں کو بیرون ملک کشمیریوں کا سفیر بنا کر بھیجیں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ کراچی کے صحافی آزادکشمیر آئیں اور کشمیریوں کی آواز بنیں ہم تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں بھرپور چھوٹ دے رہے ہیں۔ کراچی اور سندھ کے سرمایہ کار آزادکشمیر آئیں حکومت بھرپور معاونت فراہم کریں گی۔آزادکشمیر میں پن بجلی،سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ میٹ دی پریس کے موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض احمد۔ وزرا حکومت چوہدری رشید۔ عبدالماجد خان۔ فہیم ربانی۔ پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ ۔ پیر مظہر شاہ سمیت معاونین خصوصی اور سینئر بیروکریٹس کے علاوہ کشمیری صحافیوں کا وفد بھی موجود تھا۔
وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور جنرل الیکشن میں بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ الیکشن سیاسی بحران کا واحد حل ہے۔صدر پاکستان ملک کے آئینی سربراہ ہیں انکی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے کے اقدام کو غلط نہیں کہا جا سکتا قومی بصیرت اور ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر ملکی حالات پر بیٹھنا ہو گا۔آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر ریاض احمد،وزیر قانون فہیم اختر ربانی،چوہدری رشید،عبدالماجد خان،پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کراچی کے صدر سردار مقصود اعوان، رہنما پی ٹی آئی سلیم بٹ،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب،دیگر معاونین خصوصی، سینئر صحافیوں کا وفد اور دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق الیکشن کروائے جائیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کی حکومت کا فیصلہ کریں۔ملک میں شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر معاشی پلان بنانا ہو گا بر وقت انتخابات ہی تمام تر مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کہ وسیع وسائل موجود ہیں ہم تمام سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے دعوت دیتے ہیں کہ وہ سرمایہ کاری کریں ہم انہیں بہترین ماحول مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈالر کی غلامی سے نکلنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ہمیں برآمدگی میں اضافہ کرنا ہوگا اور درآمدگی میں کمی کرنی ہو گی بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کریں تاکہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہوں اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب اور کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے سمیت کشمیری کمیونٹی کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران کراچی میں موجود کاروباری کمیونٹی سیاسی رہنماوں سمیت مختلف وفود بھی وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقاتیں کریں گے۔
آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزار قائد پر حاضری دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا استقبال مزار قائد پر تعینات پاک فوج اور پاک نیوی کے دستوں نے کیا۔اس موقع پر بحری فوج کے چاک و چوبند دستے نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی کیلئے خود دعا کی۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے دعا کی کہ بابائے قائد نے جس بصیرت کے تحت یہ ملک آزاد کرایا اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ تکمیل پاکستان کیلئے لاکھوں کشمیری شہید ہوئے آج تک بھارتی مظالم سہہ رہے ہیں۔ آذان کی تکمیل کیلئے 22 کشمیریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دنیا میں قربانیوں کیلئے ایک منفرد تاریخ رقم کی۔ہم دعا گو ہیں کہ بابائے قوم کے نطریے پر عمل کرتے ہوئے ملک ترقی کی راہ پر چلے،کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی درندہ فورسز کے سامنے کلمہ حق ادا کر رہے،پاکستان گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیریوں کیساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ امت مسلمہ کو نہتے کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دینا ہو گا،ہندوستان جان لے کہ کشمیر کی آزادی کے معاملے میں پوری پاکستانی قوم یکجا ہے۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے شہادتیں دیں۔پاکستان 24 کروڑ لوگوں کا ملک ہے اور اس کا استحکام پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کی بری۔بحری اور فضائیہ کی ملک کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مزاد قائد پر خدمات دینے کیلئے آزادکشمیر پولیس کی خدمات دینے کیلئے حاضر ہیں۔اس دورے کے موقع پر ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض۔ وزرا حکومت ماجد خان۔چوہدری رشید۔ فہیم ربانی۔ پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ سمیت سرکاری افسران اور کشمیری صحافیوں کا وفد بھی وزراعظم کے ساتھ موجود تھا۔
واپس کریں