آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں کل23مارچ کو پہلا روزہ ہو گا، اعلان کافی تاخیر سے رات تقریبا سوا دس بجے کیا گیا
اسلام آباد (کشیر رپورٹ) آزاد کشمیراور گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں کل23مارچ کو پہلا روزہ ہو گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے اور کل پہلا روزہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کافی تاخیر سے رات تقریبا سوا دس بجے کیا۔
واپس کریں