آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں پاکستان کی سیاست لے جانے سے بھی کشمیرکا ز کو بڑانقصان پہنچا۔ عبدالباسط

اسلام آباد( کشیر رپورٹ) پاکستان کے سابق سینئرسفارت کار اور انڈیا میں پاکستان کے سابق سفیرعبدالباسط نے کہا ہے کہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں پاکستان کی سیاست لے جانے سے بھی کشمیرکا ز کو بڑانقصان پہنچایا ہے۔ عبدالباسط نے مقبوضہ کشمیرمیں جی20کے حوالے سے اپنے ' وی لاگ' میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرسے متعلق بھارت کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی سٹریٹیجی تو پہلے سے ہی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو مظفرآباد میں تقرریرکریں گے اور مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظرآ رہے ہیں۔
واپس کریں