آزاد کشمیرکابینہ میں ہم خیال گروپ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن کے 27 وزراء کی تعیناتی ، وزراء کی تعداد 29 ہو گئی
مظفرآباد ۔25 جون 2023۔( کشیررپورٹ)آزاد کشمیر کابینہ میں 27نئے وزاء شامل کئے گئے ہیں جس سے کابینہ میں وزاء کی تعداد 29ہو گئی ہے۔آزاد کشمیرکابینہ میں ہم خیال گروپ کے 16، پیپلز پاروٹی کے9اور مسلم لیگ ن کے4وزراء ہو گئے ہیں۔وزراء کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کے وقار احمد نور اور پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کو چودھری انوار الحق کے وزیر اعظم بنتے ہی وزیر بنایا گیا تھا۔
وزیر حکومت کا حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین،محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر ابراہیم، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصرابدالی، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اخترربانی، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف،چوہدری عامر یسین،قاسم مجید، ضیا القمر شامل ہیں۔
،صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کابینہ کے 27 وزرا نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب نیو وزیراعظم ہاوس جلال آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹریز حکومت اور سیاسی و سماجی شخصیات و کارکنان نے شرکت کی۔سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کروائی۔
واپس کریں