راجہ فاروق حیدر کا 2دن میں اسمبلی اجلاس منعقد کرنے اور مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے و دیگر اہم عوامی امور پر وزیر اعظم کوموقف پیش کرنے کا مطالبہ
مظفر آباد( کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سابق صدرراجہ فاروق حیدر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ دو دن کے اندر آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق اسمبلی اجلاس میں مہنگائی ،بجلی کے بلوں میں اضافے اور آزادکشمیر کو درپیش مالی مسائل واہم عوامی امورکے بارے میں حکومت کا موقف اور اقدامات بیان کریں۔
راجہ فاروق حیدر خان نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے سپیکراسمبلی چوہدری لطیف اکبر سے کہا ہے کہ مہنگائی ،بجلی کے بلوں میں اضافے اور آزادکشمیر کو درپیش مالی مسائل واہم عوامی امورکے حوالے سے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس دو دنوں کے اندر بلایا جائے اور وزیراعظم آزادکشمیر اس میں آکر اپنا موقف پیش کریں اور درپیش مسائل پر بیان دیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر بھر میں بجلی کے بلوں میں گراں اضافے اور دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے بڑ ے بڑے عوامی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
واپس کریں