وزیر اعظم پاکستان انوا ر الحق کاکڑ کا آزاد کشمیر اور وفاق کے درمیان امور کے جائزے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی کے قیام کا اعلان، وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار سے ملاقات
اسلام آباد(پی آئی ڈی) 05 اکتوبر 2023۔وزیراعظم پاکستان انوارلحق کاکڑ سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے آزادکشمیر کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر ملاقات کی. ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ، نیلم جہلم اور منگلا ڈیم منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی ہمراہ تھے۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے وزیراعظم پاکستان کو منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے leftover اور رٹھوعہ ہریام کی عدم تکمیل کے باعث متاثرین منگلا متاثرین منگلا اور میرپور کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ نیلم جہلم پراجیکٹ سے متعلق سہ فریقی معاہدہ دستخط نہ ہونے کے باعث پائی جانے والی بے چینی، ماحولیاتی اثرات اور واٹر یوز چارجز سے متعلق امور کی نسبت بھی وزیراعظم پاکستان کو جامع بریفنگ دی۔
وزیراعظم پاکستان نے دوران ملاقات وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پاکستان منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ اور نیلم جہلم پراجیکٹ سے متعلق حل طلب امور کی کی یکسوئی کے لئے فوری اقدامات کرے گی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور سیکرٹری واٹر ریسورسز کو ہدایت جاری کیں کہ وہ حکومت آزادکشمیر کے ساتھ قریبی روابط رکھتے ہوئے جملہ حل طلب امور کو فوری طے کریں۔ وزیراعظم پاکستان نے پلاننگ کمیشن کمیشن کو ہدایت جاری کی کہ و ہ آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی مکمل اقساط ادا کریں۔وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر حکومت کے وفاق سے متعلق امور کے جائزہ اور حل کے لیے ایک بااختیار inter-governmental کمیٹی تشکیل دی جو نیلم جہلم پراجیکٹ اور منگلا ڈیم کے دیرانہ حل کے حوالے سے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوا ر الحق کی نگران وفاقی وزیر برائے آبی وسائل عرفان اسلم سے ملاقات
آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق اور وفاقی نگران وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے دوران موسٹ سینئر وزیر ،وزیر خزانہ کرنل(ر) وقار احمد نور اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر داد محمد بڑیچ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آزادکشمیر کے ہائیڈرل ایشوز ،منگلا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ دریا کی diversion سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔رٹھوعہ ہریام پل کی جلد تکمیل کے امور پر بھی بات چیت کی گئی ۔نگران وفاقی وزیر احمد عرفان اسلم نے وزیراعظم آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ نگران وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی ہدایات کی روشنی میں ان مسائل کو حل کرنے کیلیے روڈمیپ تیار کیا جائے گا اور ان معاملات پر تیزی سے پیش رفت کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام اس حوالے سے جلد عملی اقدامات کو دیکھیں گے جن سے انہیں ریلیف ملے گا ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں