مقبول و معروف کشمیری گلوکار سبحان راتھر مظفر آباد میں وفات پا گئے
مظفر آباد ( کشیر رپورٹ) آزاد کشمیر میں مقیم معروف کشمیری گلوکار سبحان راتھر طویل علالت کے بعد مظفر آباد میں وفات پا گئے۔ سبحان راتھر کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے تھااور وہ طویل عرصے سے مظفر آباد میں رہائش پذیر تھے۔ سبحان راتھر نے سینکڑوں کشمیری گیت، نغمے اور تحریک آزادی کشمیر کے ترانے گائے۔ مقبوضہ کشمیر کے تحریر آزاد ی کے حوالے سے بھی سبحان راتھر کے گیت ، ترانے بہت مشہور ہوئے اور کشمیر یوں کے لئے ایک جذبے کا کام کرتے رہے۔ سبحان راتھر طویل عرصہ ریڈیو آزاد کشمیر مظفر آباد سے وابستہ رہے اور ان کے کشمیری نغمے، گیت مقبوضہ کشمیر میں بھی مقبول تھے۔ سبحان راتھر پاکستان ٹیلی وژن کے مظفر آباد سٹیشن سے بھی کشمیری گیت پیش کرتے رہے۔ انہیں کئی قومی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ سبحان راتھر آزاد کشمیر میں کشمیر کی پہچان تھے ۔سبحان راتھر کی خواہش تھی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی آزادی کے بعد سرینگر کی جھیل ڈل کے کنارے کشمیری گیت گائیں۔
واپس کریں