معروف کشمیری صحافی، ادیب اور شاعر غلام نبی خیال سرینگر میں وفات پا گئے
سرینگر ( کشیر رپورٹ)مقبوضہ جموں وکشمیر کے معروف صحافی، ادیب اور شاعر غلام بنی خیال اتوار کی صبح سرینگر میں وفات پاگئے۔ان کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی طرف سے تعذیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غلام نبی خیال نے انگریزی، اردو اور کشمیری میں درجنوں کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں عمر خیام کی رباعیات کا کشمیری ترجمہ بھی شامل ہے۔غلام نبی خیال کو ان کی کتاب "گشک مینار" کے لیے قومی ایوارڈ دیا گیا تھا۔
غلام نبی خیال نے متعدد بار پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کیا اور اس دوران وہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے بھی ملاقات کرتے رہے۔ پاکستان کے ہر دورے کے موقع پر ان کا قیام معروف کشمیری شخصیت خواجہ عبدالصمد وانی ( مرحوم) کے گھر وانی منزل ہو تاتھا۔ جنرل ضیاء الحق کے خلاف انڈیا میں ایک تحریر پہ انہیں ایک بار دورہ پاکستان کے موقع پر حکام کی طرف سے سخت روئیے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔آخری بار انہوں نے جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
واپس کریں