گلگت بلتستان الیکشن میں حکومتی ایجنسیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی سلسلہ جاری ہے۔احسن اقبال
اسلام آباد۔ مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں سرکاری مداخلت کی مذمت کی ہے اور اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ احسن اقبال نے گلگت بلتستان کے مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر ڈاکٹر محمد اقبال کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں پری پول دھاندلی کاایک اور ثبوت ہے کہ حکومتی ٔیجنسیوں کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈاکٹر محمد اقبال کا تعلق گلگت حلقہ تین سے ہے جہاں تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جعفر شاہ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے تاہم ان کی وفات سے اس حلقے میں الیکشن ملتوی ہو گئے ہیں۔
واپس کریں