رواں سال دنیا کی آبادی میں اضافہ7کروڑ50لاکھ، مجموعی آبادی8ارب سے تجاوز
اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)رواں سال دنیا کی آبادی میں 7 کروڑ 50 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے اور2024کے آغاز میں ہی دنیا کی آبادی 8ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔سال2023کے اختتام کے موقع پر پاکستان کی آبادی کا تخمینہ24کروڑ28لاکھ سے زیادہ ہے۔ امریکی مردم شماری بیورو کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال دنیا بھر میں آبادی میں اضافے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہی۔ 2024 کے آغاز تک، یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سیکنڈ میں 4.3 افراد پیدا ہوں گے اور دو افراد مر جانے کا اندازہ ہے۔ امریکہ کی آبادی میں رواں سال 17 لاکھ کا اضافہ ہوا اور نئے سال پر اس کی کل آبادی 33 کروڑ 58 لاکھ ہو جائے گی۔
پاکستان کی موجودہ آبادی 30 دسمبر 2023 بروز ہفتہ تک 242,818,489 ہے پاکستان کی 2023 کی آبادی کا تخمینہ سال کے وسط میں 240,485,658 افراد پر لگایا گیا ہے۔پاکستان کی آبادی دنیا کی کل آبادی کے 2.99 فیصد کے برابر ہے۔پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں 5ویں نمبر پہ ہے۔پاکستان کی مجموعی آبادی کا 34.7% (83,500,516)شہریوں میں مقیم ہے۔
واپس کریں