اقوام متحدہ کشمیر کے سنگین مسئلے پہ اپنا کردار ادا کرے اور کشمیر کی تیسری رپورٹ جاری کی جائے۔ پاکستان اور ترکئی کا UNHRC اجلاس میں مطالبہ
اقوام متحدہ ( کشیر رپورٹ) پاکستان نے اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باقاعدہ اجلاس میں کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کے ہاتھوں کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔پاکستان کے سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے اقوام متحدہ کے HRC کے حالیہ اجلاس میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر ملک کی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایچ آر سی پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر چوکسی برقرار رکھے اور اپنے حفاظتی مینڈیٹ کے حصے کے طور پر کشمیر کی تیسری رپورٹ پیش کرے۔
ترکئی نے بھی اقوا م متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر کا دیرنیہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ جموںو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہندوستان کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 55 واں باقاعدہ اجلاس 26 فروری کو شروع ہوا اور 5 اپریل تک جاری ہے۔
واپس کریں