لاہور( کشیر رپورٹ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف چھ سال کے بعد دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔اس بات کا اعلان منگل کو لاہور میں پارٹی کی جنرل کونسل اجلاس میں کیا گیا۔ الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں نواز شریف کو پارٹی صدر نامزد کیا گیا ہے، نواز شریف واحد امیدوار ہیں جن کے کاغذات وصول اور منظور ہوئے۔
نواز شریف ایسے وقت مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوئے ہیں کہ جب مسلم لیگ ن عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی اور اسی وجہ سے نواز شریف نے وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے بھائی شہباز شریف کو وزیر اعظم اور بیٹی مریم نواز کو پنجاب کی وزیر اعلی بنوایا۔مبصرین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمزور ہوتی ساکھ کی صورتحال میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنوانے کا مقصد پارٹی کو درپیش مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے اس کی عوامی ساکھ میں بہتری کی کوشش ہے۔
واپس کریں