دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہداۓ چوٹہ بازار سرینگر ، حریت کانفرنس کے دفتر میں تعزیتی اجلاس
No image (اسلام آباد) : شہداۓ چوٹہ بازار سرینگر کے شہدا ء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج حریت کانفرنس کے دفتر میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ تعزیتی اجلاس کی صدارت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر و پاکستان شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ کنوینر غلام محمد صفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا 1991ء میں آج ہی کے دن سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں بھارتی فوجیوں نے بے گناہ اورغیرمسلح دکان داروں ، راہ گیروں ، خواتین اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے درجنوں افراد کو شہید کردیا تھا۔ اس الناک واقعہ میں کم از کم 32 معصوم کشمیری شہید اور 22 افراد کو زخمی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا اور آخری واقعہ نہیں ھے۔بلکہ بھارتی فورسز نے دل دہلانے والے ایسے بیسوں واقعات برپا کیے۔ ہم اس دن ان شہدا کےساتھ عہد کرتےہیں کہ ہم آپ کے مشن کو نہیں بھولے۔ہم آپ کے ادھورے مشن کو ہر صورت پاۓ تکمیل تک پہچانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ہم دشمن کو بھی یہ باور کراتے ہیں کہ ہم آپکے ظلم کو نہیں بھولیں۔ اس موقع پر مزید مقررین نے چوٹہ بازار کے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ھوے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں آے روز کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی ، املاک کی تباہی ، رہائشی مکانات میں گھس کر خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کرنا۔جائیدایں سربمہر کرنا،لوگوں کو جبری ملازمت سے برخاست کرنا اب مقبوضہ ریاست میں روز کا معمول بن گیا ھے ۔ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مقررین نے کہا کہ اس ظلم و بربریت کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ اور اس بھارتی بربریت کے باوجود حصول آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔ اس موقعہ پر مقررین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا منصبی کردار ادا کرے۔ اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ آخر میں شہداء چوٹہ بازار اور جملہ شہداء جموں و کشمیر کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی ۔کانفرسں میں کنونیر غلام محمد صفی، محمود احمد ساغر، ایڈوکیٹ پرویز احمد، میر طاہر مسعود، شیخ امتیاز وانی، شیخ محمد یعقوب، شمیم شال صاحبہ، حسن لبنا ، ذاہد مشتاق، زاہد صفی، گلشن احمد، کفایت حسین، ، شیخ عبدالماجد ، حاجی سلطان بٹ، جاوید اقبال بٹ،داواد یوسف زئی، عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار، قاضی عمران، اوربشیر عثمانی،اقبال بلوچ مشتاق احمد بٹ,،رئیس احمد میر،ابوزرۭ ، نے شرکت کی۔
واپس کریں