دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی حربہ ۔ جنرل عاصم منیر نے عید الاضحی LOCکے درہ حاجی پیر میں فوجی جوانوں کے ساتھ منائی
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کشمیر کی لائین آف کنٹرول کے درہ حاجی پیر میں تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عیدالاضحی منائی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرنے فرنٹ لائن پر افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، پاکستان کی امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ جنرل سید عاصم منیر نے فوجی جوانوں سے خطاب میں پاکستان کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیااور مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی لگن، بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔جنرل عاصم منیر نے کشمیری عوام کی مقامی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزیوں سے اپنی جارحیت اور کشمیری عوام کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس طرح کے ہتھکنڈے بشمول جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا ایک معمول کا سیاسی آلہ بن چکے ہیں۔پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے۔ تاہم، کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔ ۔قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا۔
واپس کریں