دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میڈیا کو حکومت کی پبلسٹی کیلئے ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے- وزیر خزانہ آزاد کشمیر
No image مظفرآباد (پی آئی ڈی)25جون2024۔وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے اپنی بجٹ تقریر میں ایوان کو بتایاکہ محکمہ تعلقات عامہ آزاد خطہ کے اندر تعمیر و ترقی، گڈگورننس اور انصاف کی فراہمی کیلئے کی جانے والی کوششوں کو پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ موجودہ دور جدید میڈیا کا دور ہے جس میں پرنٹ، الیکٹرانک، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کو حکومت پبلسٹی کیلئے ٹول کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے- اور محکمہ تعلقات عامہ نے بھی اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے ان شعبوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کیئے ہیں بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے رولز اور پالیسی بنا کر پاکستان بھر میں دیگر صوبوں پر برتری بھی حاصل کی ہے - مالی سال2023-24 کے نظر ثانی تر قیا تی میز انیہ میں شعبہ ہذا کو5کروڑ 48لاکھ روپے فراہم کیئے گئے جبکہ مالی سال 2024-25 میں مزید 20کروڑ روپے کی فراہمی کی تجویز ہے۔
واپس کریں