دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کی اقلیتوں کے خلاف ریاستی سطح پہ امتیازی قوانین اور پرتشددکاروائیوں پہ بھارت کی مودی حکومت پہ سخت تنقید
No image واشنگٹن( کشیر رپورٹ) امریکہ نے اقلتیوں کے خلاف ریاستی سطح پہ امتیازی قوانین اور پرتشدد کاروائیوں پر بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی یہ کاروائیاں ملک کو 'ہندو راشٹر' میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ہندوستان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مذہب کی تبدیلی کے خلاف قوانین، نفرت انگیز تقاریر اور مذہبی اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ" ہوا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر، بلنکن نے بدھ کو کہا کہ دنیا بھر میں لوگ مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینئر امریکی حکام نے 2023 میں ہندوستان میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مذہبی آزادی کے مسائل پر مسلسل تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا، "ہندوستان میں، ہم نے مذہبی اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے مذہب مخالف قوانین، نفرت انگیز تقریر، مکانات اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں لوگ مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے لیے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر 2023 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 میں سے 10 ریاستوں میں تمام مذاہب کی تبدیلی پر پابندی کے قوانین موجود ہیں۔ ان میں سے کچھ ریاستیں شادی کے مقصد سے جبری تبدیلی مذہب کے خلاف جرمانے بھی عائد کرتی ہیں۔
اس سال کی رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ عیسائیوں اور مسلمانوں کی جبری تبدیلی مذہب پر پابندی لاگو قوانین کے تحت کی گئی ہے۔ مذہبی گروہوں کا کہنا ہے کہ بعض واقعات میں مذہبی اقلیتی برادریوں کے افراد کو جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں ڈالا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے قومی سطح پر یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے نفاذ کے مطالبے پر، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ مسلم، سکھ، عیسائی اور قبائلی رہنماوں اور کچھ ریاستی حکومتوں کے عہدیداروں نے اس بنیاد پر اس کی مخالفت کی ہے کہ اس سے 'پریشانی' ہوگی۔ ملک کو 'ہندو راشٹر' میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

واپس کریں