دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں چودھری انوار حکومت کا کسی صورت حصہ نہیں رہنا چاہئے۔ مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے اجلاس سے راجہ فاروق حیدر خان کا خطاب
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس حکومت کا کسی صورت حصہ نہیں رہنا چاہیے جب وزرا کو چھ ماہ تک پورٹ فولیو نہیں ملے تب ہی حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا تھا اس کے بعد سے یہی رائے ہے کہ 4 وزرا پوری ن لیگ کی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتے نہ ہی جماعت حکومت میں رہنے کا بوجھ انتخابات میں اٹھا سکتی ہے، میری وزیراعظم سے سلام دعا تک بند ہے ،وزیراعظم پر تنقید اور حکومت سے علیحدگی کے مطالبے پر ہمارے اپنے وزرامجھ سے دور ہو گئے تھے ،میں نے لاہور کہا کہ میں اپوزیشن میں بیٹھنا چاہتا ہوں، پہلی نشست پر بیٹھنے پر شرم آتی ہے، وزیر امور کشمیر کے کہنے پر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ واپس لیا، میری ذاتی رائے یہ ہے کہ قرارداد منظور نہ کریں، شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس صاحب کو پورا اختیار دیتے ہیں کہ وہ مرکزی قیادت کے پاس جاکر آج کے جذبات سے آگاہ کریں اور فیصلہ لیکر آئیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اگر انوار کے بعد بھی کوئی سیٹ اپ بنتا ہے تب بھی حکومت میں نہیں بیٹھنا چاہیے، دو سال اپوزیشن میں رہے ہیں ہمیں کوئی مسلہ نہیں 2016 میں مسلم لیگ ن میں سب سے زیادہ یوتھ تھی اس ونگ کو منظم کریں ،ایم ایس ایف اور ذیلی تنظیموں کو ٹکٹ ہولڈر کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتاعدالت میں سیکرٹری ورکس نے لکھ کر دیا کہ ن لیگ کے بجٹ میں تبدیلی نہیں کرینگے مگر ہمارے منصوبوں کے فنڈز نہیں رکھے گئیانوارالحق کے وزیروں نے اس کی اتنی تعریف کی جتنی اپنے والد کی نہیں کی ،وزیراعظم کی جماعت ہی کوئی نہیں ہمیں کہا گیا کہ 12 ہیں اراکین ہیں فارورڈ بلاک میں پھر 23 کہاں سے ہو گئے ،ہم نوازشریف کو مصیبت میں نہیں ڈالنا چاہتے، شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز وزیراعلی پنجاب ہیں، میری بات یاد رکھنا تیاری کی جارہی ہے، زندہ رہا یا نہ رہا ،آزادکشمیر بین الاقوامی سازشوں کا اڈہ بن جائیگا اگر ہم نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں، کیا یہ سیٹ اپ ختم کرنا چاہتے ہیں؟
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ را جسمانی طور پر نہیں ذہنی طور پر ،نظریاتی، مالی طور پر آزادکشمیر میں داخل ہوچکی ہے، اس کا مقابلہ کرنا ہے ، راولاکوٹ کے عظیم لوگوں نے قربانیاں دیں آٹے کے لیے نہیں آزادی کے لیے دیں تھیں، میں ہرجگہ پونچھ ہے ہیروز کی قربانیوں کی بات کرتا ہوں ،وہ ہمارا فخر ہیں پاکستان میں ہماری جائیدادیں ہیں کاروبار ہے، ہمارا روزگار بقا ملک پاکستان سے وابستہ ہے، پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔
راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو 2021 میں دیوار سے لگایا گیا تو آج نتیجہ دیکھ لیں ،پاکستان کے عوام کو کشمیریوں سے متنفر کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،ہم 90 ارب کی بجلی استعمال کرکہ 6 ارب روپے واپس دینگے سیاسی کارکنوں کو کھڑا ہونا پڑیگا پونچھ میں اسمبلی کے قیام کے لیے بغاوت ہوئی تھی ، تاریخ ساز تحریک تھی ریلیاں جلسہ کرنے سے بات نہیں بنے گی۔
واپس کریں