دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جاپان کا کوہ پیما گلگت بلتستان کے گولڈن پیک نامی پہاڑ پہ گر کر ہلاک
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ)جاپان کا ایک کوہ پیما گلگت بلتستان کی گولڈن پیک نامی برفانی پہاڑ کو سر کرنے کے بعد واپس آتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اس پہاڑ پر کسی جاپانی کے ساتھ یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حکام نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ مقامی حکام اور الپائن کلب آف پاکستان نے بتایا کہ اس ہفتے کے شروع میں 64 سالہ جاپانی کوہ پیما ہیروشی اونیشی 7,027 میٹر اونچی اسپانٹک چوٹی عرف 'گولڈن پیک' سے اترتے وقت دراڑ میں گر گئے اور ان کی موت ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے اس کی لاش کا پتہ لگالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب لاش کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بیس کیمپ تک پہنچانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل اس پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش کے دوران دو جاپانی کوہ پیما اتسوشی تاگوچی اور ریووسیکی ہیراوکا ہلاک ہو گئے تھے۔ وہ 13 جون کو لاپتہ ہو گئے تھے اور دو دن بعد ہیروکا کی لاش ملی تھی۔
واپس کریں