دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعلی مریم نواز شریف راولپنڈی میں واقع پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک کو لینڈ مافیا سے بچائیں۔ شہریوں کی اپیل
No image راولپنڈی ( کشیر رپورٹ)راولپنڈی میں پنجاب حکومت کے ملکیتی پبلک چنار پارک پہ قابض لینڈ مافیا نے پارک کی پلاٹ بندی کر کے فروخت کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں اور ہاتھ سے پارک میں پلاٹوں کا نقشہ بنا کر پراپرٹی ڈیلروں کو دیا ہے ، واضح رہے کہ لینڈ مافیا کو ابھی تک راولپنڈی میونسپل کارپوریشن سے پارک میں پلاٹوں کا نقشہ منظور کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ایف بلاک سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں واقع پبلک چنار پارک مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی اور ممبر پنجاب اسمبلی راجہ حنیف کے حلقے میں واقع ہے اور یہ پارک مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما طاہرہ اورنگزیب کے گھر سے صرف تین فرلانگ کے فاصلے پہ ہے ، واضح رہے کہ محترمہ طاہرہ اورنگزیب وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ایڈوائزر مریم اورنگزیب کی والدہ ہیں ۔
شہریوں میں اس معاملے پہ شدید تشویش پائی جا رہی ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ملکیتی پبلک چنار پارک کو لینڈ مافیا سے بچانے / واگزار کرانے میں عدم دلچسپی لئے نظر آ رہی ہے۔پبلک چنار پارک سے صرف ایک فرلانگ فاصلے سے اسلام آباد شروع ہو جاتا ہے ، اگر راولپنڈی میں قانون کی حکمرانی کا یہ عالم ہے تو یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ ملک کے باقی علاقوں کے شہری کس عزاب سے گزر رہے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، پنجاب حکومت ، راولپنڈی کی انتظامیہ ، ایم این اے حنیف عباسی اور ایم پی اے راجہ حنیف اس سنگین معاملے پہ فوری توجہ دیں جو کہ ان کی زمہ داری ہے ۔
واپس کریں