دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
نالہ لئی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم نیو کٹاریاں سے چوری ہو گیا
No image راولپنڈی( کشیر رپورٹ) راولپنڈی کے نالہ لئی میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا رآمد شدہ سسٹم نیو کٹاریاں سے چوری ہو گیا۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ نیو ٹائون پولیس سٹیشن میں چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔نیو کٹاریاں میں نالہ لئی پہ نصب محکمہ موسمیات کے سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والے سسٹم باکس کو چور تالہ توڑ کر لے گئے اور ساتھ ہی بیٹریاں، سولر پلیٹس، سینسرز اورکاپر کیبلز، بورڈز بھی چوری کر لیں۔یہ سسٹم جاپان سے درآمد کیا گیا تھا۔نالہ لئی اسلا م آباد کے دو مختلف علاقوں سے آتا ہے اور نیو کٹاریاں سے ہوتا ہواراولپنڈی کے پرانے شہر سے ہو کر دریائے سواں میں جا ملتا ہے۔ برسات کے دنوں میں نالہ لئی میں پانی کی مقدار میں بہت اضافہ ہو جاتا ہے جس سے ملحقہ علاقے سیلابی پانی کی زد میں آ جاتے ہیں۔ شہر کی سیوریج بھی نالہ لئی میں ڈالی جاتی ہے۔
واپس کریں